ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اراکین پارلیمنٹ کو ایئرٹکٹس کے بجائے ووچرز دینے کا فیصلہ

 اسلام آباد: اراکین پارلیمنٹ کو ان کے رہائشی علاقوں کے فاصلوں کے حساب سے ووچرز دیے جائیں گے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق قومی اسمبلی اورسینٹ سیکرٹیریٹ کی سروس برانچ نے پی آئی سے نئے کرایوں کی تفصیلات مانگ لی ہیں اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ  نئے کرایوں کے حساب اور اراکین پارلیمنٹ کو ان کے  علاقوں کے فاصلوں کے حساب سے ووچرز دیے جائیں گے۔

ذرائع نے  بتایا کہ پی آئی اے کی جانب سے تفصیلات کی فراہمی کے بعد سیکیورٹی پرنٹنگ پریس کراچی سے ارکان پارلیمنٹ کے لئے ووچرز تیار کروائیں جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن پارلیمنٹ کو ایک  مالی سال میں  25 ائیر لائن کی ٹکٹس فراہم کئے جاتے تھے اور ہر پارلیمنٹرین کو  ٹکٹس کے ساتھ تین لاکھ کے ووچرز سالانہ دئیے جاتے تھے، ائیر لائن کی ٹکٹ پر صرف رکن پارلیمنٹ سفر کرسکتا تھا لیکن اب ووچرز سے ارکان کے فیملی ممبران اور دوست بھی فضائی سفر کرسکیں گے، جب کہ  اگر کوئی ممبر پارلیمنٹ ووچرز نہ لے تو وہ کل قیمت کی 70 فیصد رقم کیش میں وصول کرسکے گا، اس طرح  ووچرز سے ممبران پارلیمنٹ اور قومی اسمبلی دونوں کا فائدہ ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں