ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلامی انتہا پسندی کا پرچار کرنے والے قانون کےحوالے ہونگے۔حکومت آسٹریلیا

آسٹریلیا میں متنازعہ انسداد دہشت گردی پر مبنی قانون کو پارلیمان میں قبول کر لیا گیا ۔

 اس قانون کے تحت اب مساجد میں خطبات کوزیر نگرانی رکھتے ہوئے بنیاد پرست نظریات اورانتہا پسندی کی  حوصلہ افزائی کرنے والی مساجد اور دینی تنظیموں کو فوری طو رپر بند کرنے کا اختیار مل گیا ہے۔

علاوہ ازیں ،مسلمانوں کےماتحت اداروں کو بیرونی ممالک سے فراہم کی جانے والی مالی امداد کو روکنے کے لیے بھی سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

مساجد میں  متعین بالخصوص غیر ملکی واعظ اور علما کی کڑی نگرانی کی جائے گی اور ان کے ناموں کو سرکاری طو ر پر درج کروایا جائے گا،حتی ملک میں دہشتگردی کے جرم میں قید کی سزا کاٹنے والوں کو رہائی کے بعد بھی تعاقب کا سامنا کرنا ہوگا۔

خدشہ ہے کہ  اس قانون  کے بعد اسلام مخالف عناصر مسلمانوں پر اپنے حملے بڑھا دیں گے۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں