ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی کی ٹماٹر کی برآمدات میں بارہ فیصد اضافے سے 216 ملین ڈالر کی آمدنی

رواں سال کے جنوری تا جون کے عرصے میں ترکی سے ٹماٹر کی برآمدات میں پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں تقریبا 12 فیصد اضافہ ہوتے ہوئے   216 ملین 461 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

ترکی نے گزشتہ سال 51 ممالک کو ٹماٹر کی برآمد ات سے 313 ملین 405 ہزار ڈالر کی آمدنی حاصل کی تھی۔

پچھلے سال جنوری سے جون کے عرصے میں 192 ملین 830 ہزار ڈالر ٹماٹر برآمد کرنے والے ترکی نے رواں سال کے اسی عرصے میں 216 ملین 461 ہزار ڈالر کی مصنوعات 53 ممالک کو فروخت کیں۔

روس ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں ترکی سب سے زیادہ ٹماٹر برآمد کرتا ہے۔ ترکی نے رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں 46 ملین 593 ہزار ڈالر مالیت کا ٹماٹر روس کو فروخت کیا۔ اس کے بعد رومانیہ کا نمبر آتا ہے جہاں  42 ملین 356 ہزار ڈالر اور یوکرین کو  30 ملین 547 ہزار ڈالر مالیت کی ٹماٹر کی برآمدات کی گئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں