ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تاجکستان میں زلزلے نے تباہیاں مچا دیں، درجنوں مکانات مسمار

تاجکستان میں 5.9 شدت کے زلزلے نے  وسیع پیمانے پر تباہی مچادی ، زلزلے کے جھٹکوں سے منہدم ہونے والی  عمارتوں  تلے آنے سے ابتدائی معلومات کے مطابق  5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اطلاع کے مطابق تاجکستان کے مشرقی ضلع راشت میں 5.9 شدت کا زلزلہ رونما ہوا ، زلزلے کا مرکز 165 کلومیٹر جنوب مغرب میں دارالحکومت دوشنبہ  میں تھا جس کی گہرائی دو کلومیٹر تھی۔

زلزلے کے اثر سے درجنوں مکانات زمین بوس ہوگئے اور کئی علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ مکانات کے ملبے سے 5 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں، ملبے سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

امدادی ٹیموں نے  ملبے تلے دبے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جب کہ بے گھر ہونے والے افراد کے لیے ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ متاثرین کو کھانا اور دیگر ضروری اشیا فراہم کی گئی ہیں۔

متعلقہ  حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری رہے گا جس کے باعث پہاڑی علاقوں  میں مقیم افراد  کو محفوظ مقام کو  منتقل کردیا گیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں