ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مادرملت فاطمہ جناح کی برسی پر وزیر اعظم کا خراج عقیدت

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  مادرملت فاطمہ جناح ایک مضبوط اور آہنی ارادوں کی حامل شخصیت تھیں جو کہ  اپنی آخری سانس تک اپنے بھائی بانی پاکستان قائداعظم محمد جناح کی طاقت بنی رہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں  مادر ملت فاطمہ جناح کی برسی پر ان کو  یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا انہوں نے لکھا ہے کہ  فاطمہ جناح  اپنے بھائی قائداعظم کے لئے اپنی آخری سانس تک طاقت کا ذریعہ بنی رہیں، وہ جناح کے پاکستان کے نظریے کے لئے ضعیف العمری اور آمریت کے وقت بھی دلیرانہ جدوجہد پر قائم رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب آمر نے ملک پر قبضہ جمایا تو انہوں پیرانہ سالی کے باوجود پاکستان کے حوالے سے جناح کے نظریے کا علم بلند کیا اور نہایت بہادری سے لڑیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں