ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کتوں کا وکیل پر حملہ؛ فریقین میں صلح نامہ طے پاگیا

 کراچی: ڈیفنس میں سینئر وکیل پر پالتو کتوں کے حملہ کیس میں زخمی وکیل مرزا اختر علی اور کتوں کے مالک کے درمیان صلح نامہ طے پا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صلح نامے میں کہا گیا ہے کہ کتوں کا مالک این جی او کو 10 لاکھ روپے فنڈ دے گا، کتوں کے مالک ہمایوں زخمی وکیل مرزا اختر علی سے غیر مشروط معافی مانگیں گے اور وہ  آئندہ کسی خطرناک جانور کو بطور پالتو جانور نہیں رکھیں گے۔

صلح نامے میں تحریر ہے کہ ہمایوں خان اگر کوئی کتا رکھیں گے تو اسے کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے دفتر میں رجسٹرڈ کرائیں گے اور کتوں کو ٹرینر کی نگرانی میں حفاظتی انتظام کے ساتھ باہر لے کر جائیں گے۔

صلح نامہ کی ایک شرط کے مطابق جن کتوں نے مرزا اختر پر حملہ کیا تھا انہیں کسی تکلیف کے بغیر فوری مارا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں