ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کیوبا میں عوام سڑکوں پر ،کمیونسٹ حکومت کے خلاف مظاہرے

کیوبا میں کورونا وائرس کی وبا کے دوران ضروری غذائی اشیا کے لیے طویل قطاروں میں لگنے اور ادویات کی قلت سے تنگ آگر ہزاروں شہری کمیونسٹ حکومت کے خلاف مظاہرے کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔

کیوبا کی حکومت نے ملکی عوام کو مظاہروں پر اکسانے کا الزام امریکا پر عائد کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اچانک یہ مظاہرے کیوبا کے مختلف شہروں میں ہوئے جہاں مظاہرین "آمریت مردہ باد”کے نعرے لگا رہے تھے۔

دارالحکومت ہوانا میں پولیس نے مظاہروں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال بھی کیا۔

کیوبا میں موجودہ معاشی بحران اور اشیائے خورد و نوش کی قلت کے ساتھ ساتھ بجلی کی کمی جیسے مسائل کی وجہ سے عوام سراپا احتجاج ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں