ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انتخابی مہم کے دوران رقم تقسیم کرنے پر علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

آزاد کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر نے انتخابی مہم کے دوران وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی جانب سے رقم کی تفصیلی کےمعاملے پر آر او کی رپورٹ مسترد کردیا۔

جیونیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے اس حوالے سے ریٹرننگ افسر کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہےکہ آزاد کشمیر کی انتخابی مہم میں جلسے کے دوران علی امین گنڈاپور کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ پیسے تقسیم کررہے تھے۔ وفاقی وزیر امور کشمیر امین گنڈا پور کی رقم تقسیم کرنے کی ویڈیو کے معاملے پر آزاد کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا تھا۔

خط میں کہا گیا تھاکہ وفاقی وزرا کوالیکشن کوڈ آف کنڈکٹ 2021 کی خلاف ورزی سے روکا جائے اور صوبائی وزرا کو بھی الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ پر پابندی کی ہدایت کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں