ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس نے اپنے سفارتی عملے کو افغانستان سے نکال کر ازبکستان منتقل کر دیا

افغانستان  کے شہر مزار شریف میں متعین روسی سفارتی عملے کو ازبکستان منتقل کر دیا گیا ہے۔

ازبکستان وزارت خارجہ کے ترجمان یوسف قبولجانوف نے صورتحال سے متعلق تحریری بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں قبولجانوف نے کہا ہے کہ ” اس وقت افغانستان کے شہر حیرتان  میں واقع رشئین فیڈریشن  مزار شریف قونصل خانے کے سفارتی عملے کو محفوظ شکل میں علاقے سے نکال کر ازبکستان منتقل کر دیا گیا ہے”۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں افغانستان کے ازبکستان کے ساتھ سرحدعلاقوں پر طالبان کے کنٹرول کے بعد سے دونوں ملکوں کے سرحدی علاقوں میں تناو دیکھنے میں آ رہا ہے۔

گذشتہ دنوں طالبان کے حملوں سے فرار ہو کر ۱۰۰ کے قریب افغان فوجیوں نے  ازبکستان میں پناہ لے لی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں