ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدرمملکت کاملکی ترقی کیلئےمواصلاتی نظام، انفارمیشن ٹیکنالوجی کو مزید بہتربنانے پر زور

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ملک کی تیز ترقی کے لئے مواصلاتی نظام اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

 وہ پیر کے روز کراچی میں یونیورسل سروس فنڈ اور پی ٹی سی ایل کے درمیان تیز رفتار براڈ بینڈ سروسز کے لئے نوشہرو فیروز،بینظیر آباد اور خیرپور میں سات سو کلو میٹر آپٹیکل فائبر بچھانے کے لئے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ صدر نے کہا کہ طلباء کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم دی جانی چاہئے جو ملک کی حقیقی قوت ہیں اور ترقی میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ڈیجیٹل معیشت فروغ پا رہی ہے اور پاکستان میں اس پر تیزی سے کام جاری ہے جس سے ملک میں آئندہ دنوں میں مزید راہیں کھلیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں