ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دہشت گرد تنظیم فیتو کے آخری رکن کو غیر فعال بنانے تک ان کا تعاقب کرتے رہیں گے: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ وہ اس وقت تک دہشت گرد تنظیم فیتو کا پیچھا  کرتے رہیں گے جب تک  اس کے آخری رکن کو غیر فعال نہیں کرلیا جاتا ۔

صدر ایردوان نے خیالات کا اظہار جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ  پارٹی کے گروپ اجلاس میں خطاب کے دوران کیا  ۔

صدر ایردوان  نے کہا کہ کہ کل 15 جولائی کو ناکام  بغاوت کی کوشش کی 5 ویں برسی ہے۔

"ہماری پارلیمنٹ نے ایک بار پھر دکھایا کہ وہ اس رات اپنے بہادر موقف کے ساتھ غازی کا لقب اختیار کرنے کا حق رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ FETO کے پاس اب بھی ایسے ممبر موجود ہیں جو ہمارے ملک پر حملہ کرنا چاہتے ہیں۔ ہم آڑ میں قوم کا استحصال کرنے والوں کو  اس قسم کا کوئی موقع نہیں دیا جائے گا۔

انہوں  نے کہا کہ ہم اس وقت تکدہشت  گرد تنظیم فیتو کا تعاقب کرتے رہیں گے جب تک  اس کے آخری رکن کو غیر فعال نہیں بنا لیا جاتا ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی سلامتی اب ہماری سرحدوں سے شروع نہیں ہوتی  بلکہ جہاں  جہاں ہمیں خطرات درپیش ہیں ہم  ان خطرات کو دور کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں