ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

استنبول ائیر پورٹ پر"15 جولائی یومِ جمہوریت و ملّی اتحاد" نمائش کو زائرین کے کھول دیا گیا

استنبول ائیر پورٹ پر ترک ملت کے عزم و ارادے کی عکاس تصاویر پر مشتمل ” 15 جولائی یومِ جمہوریت و ملّی اتحاد نمائش” کو زائرین کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

فتح اللہ دہشت گرد تنظیم ‘ فیتو’  کے 15 جولائی 2016 کے غدارانہ حملے کے اقدام  کے خلاف ترک عوام کے عزم و ارادے کی عکاس اس نمائش میں اس رات سے بعض مناظر کی اور شہداء کی تصاویر  کو نمائش کیا گیا ہے۔

یہ تصاویر اس داستان کی کہانی سناتی ہیں جو جوان، بوڑھے، عورت ، مرد کی تفریق کے بغیر 7  سے 70 سال تک ہر عمر کے شہری نے ملّی ارادے کے تحفظ کے لئے اپنے خون سے لکھی۔

نمائش میں بعض شہداء اور غازیوں کی خون آلود قمیضوں اور ہیلمٹوں کو بھی نمائش کیا گیا ہے۔

اس نمائش کو ائیر پورٹ کے مسافر اور عملہ 20 جولائی تک دیکھ سکے گا۔

استنبول ائیر پورٹ ائیر ٹریفک ٹاور کو بھی ترک پرچم کے رنگوں سے روشن کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں