ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت میں شدید بارشیں،20 افراد ہلاک

شدید بارش اور  مٹی کے تودے کے سبب بھارتی شہر ممبئی کے مضافات میں دو گھر زمین بوس ہو گئے جس کی وجہ سے کم از کم 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

مقامی میڈیا پر دکھائی جانے والے مناظر میں امدادی کارکن ہاتھوں سے مٹی ہٹا کر ملبے تلے دب جانے والوں کو تلاش کرنے کی کوشش کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملبے میں مزید لوگ دبے ہو سکتے ہیں۔ پانچ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارش کے سبب ممبئی شہر کے متعدد علاقوں میں پانی جمع ہے جبکہ لوکل ٹرین سروس سخت متاثر ہوئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں