ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی: سُرخ مرچ کی برآمد میں اضافہ

ترکی نے رواں سال کے پہلے 6 ماہ  میں 96 ممالک کو4 کروڑ 7 لاکھ 30 ہزار ڈالر مالیت کی سُرخ مرچ برآمد کی ہے۔

جنوب مشرقی اناطولیہ برآمداتی یونین  کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ سال 107 ممالک کو 7 کروڑ 6 لاکھ 37 ہزار ڈالر مالیت کی سُرخ مرچ برآمد کی گئی تھی۔

گذشتہ سال کے جنوری۔جون کے دورانیے میں 3 کروڑ 2 لاکھ 36 ہزار ڈالر کی سُرخ مرچ برآمد کی گئی جو رواں سال کے اسی دورانیے میں 46 فیصد اضافے کے ساتھ 4 کروڑ 7 لاکھ 30 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

مرچوں کی برآمد میں ایک کروڑ 2 لاکھ 36 ہزار ڈالر کے ساتھ جرمنی پہلے،8 لاکھ 69 ہزار  ڈالر کے ساتھ ہالینڈ دوسرے اور 4 لاکھ 48 ہزار ڈالر کے ساتھ انگلینڈ تیسرے نمبر پر رہا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں