ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل نے مراکش کے لیے پروازیں شروع کر دیں

اسرائيل کی دو فضائی کمپنیوں نے آج  سے مراکش کے ليے براہ راست پروازيں شروع کر دی ہيں۔

 خبر کے مطابق،تقريباً ايک سو اسرائيلی سياحوں کو لے کر ’اسر ايئر‘ کی ايک پرواز تل ابيب سے مراکش کے ليے روانہ ہوئی۔ اس کے کچھ ہی دير بعد اسرائیل کی قومی فضائی کمپنی ایل آل کی ایک مسافر پرواز بھی شہرمراکش کی طرف روانہ ہو گئی۔

اسرائيلی وزير سياحت کا کہنا ہے کہ  اس پيش رفت سے سياحت، تجارت، اقتصادی سرگرميوں اور سفارت کاری کو فروغ ملے گا۔

دونوں ممالک کے مابين سفارتی تعلقات گزشتہ سال کے اواخر ميں قائم ہوئے تھے۔ اسرائيل ميں آباد کئی يہوديوں کے اجداد مراکشی تھے جبکہ مراکش ميں آج بھی يہودی برادری ايک اقليت کے طور پر آباد ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں