ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عراق: امریکی کولیشن فورسز کی طرف سے پیش مرگہ فورسز کی فوجی امداد

دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف مصروفِ جنگ امریکی زیرِ قیادت کولیشن نے عراقی علاقائی کرد انتظامیہ سے منسلک پیش مرگہ فورسز کوفوجی گاڑیوں کی امداد دی ہے۔

کولیشن فورسز کی طرف سے دی گئی 70 فوجی گاڑیوں کو اربیل میں منعقدہ تقریب کے ساتھ   پیش مرگہ کمانڈ کے حوالے کیا گیا۔

تقریب میں نمائش کی گئی گاڑیوں میں ہموی بکتر بند گاڑیاں، ٹینکر اور فوجی ٹرک  بھی دیکھے گئے ہیں۔

مذکورہ امداد عراق کے صدر مصطفیٰ الکاظمی کے اس بیان کے بعد کی گئی ہے کہ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ” دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جدوجہد کے لئے اب امریکی فوجیوں کی عراق میں موجودگی کی ضرورت نہیں رہی”۔

واضح رہے کہ امریکہ کے صدر جو بائڈن کے ساتھ ملاقات کے لئے واشنگٹن روانگی سے قبل صدر کاظمی نے کل امریکی فوجیوں کی عراق میں موجودگی کے بارے میں بیان جاری کیا تھا۔

کاظمی نے کہا تھا کہ عراقی فوج اور سکیورٹی فورسز امریکی زیرِ قیادت کولیشن کے بغیر بھی ملک کا دفاع کر سکتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں