ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نائیجیریا میں سیلاب،15 افراد ہلاک، کئی لاپتہ

نائیجیریا  کے صوبہ کانو میں جاری موسلا دھار بارشوں کے سبب سیلاب آنے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مقامی پریس کے مطابق، ڈوگووا نامی دیہات کے نگراں افستر الحاج یوسف عمر نے بتایا کہ  ہمارے دیہات میں 23 جولائی سے اب  تک جاری بارشوں  کے باعث سیلابی کیفیت پیدا ہو گئی ہے۔

اس سیلاب کے نتیجے میں اب تک 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی اور لا پتہ ہو چکے ہیں۔

علاقے میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں جبکہ کئی مکانات کو نقصان بھی پہنچا ہے۔

 واضح رہے کہ نائیجیریا میں سالانہ اوسط بارشوں کی مقدار علاقوں کی مناسبت سے مختلف ہوتی ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں