ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیویارک بلدیہ: یا ویکسین لگوائیں یا ہر ہفتے کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ دکھائیں

امریکہ کی ریاست نیو یارک میں سرکاری ملازمین  کے لئے 6 ستمبر تک کورنا وائرس ویکسین  لگوانے یا پھر ہر ہفتے کورونا ٹیسٹ کروانے کی شرط رکھی گئی ہے۔

نیو یارک گورنر انڈریو کومو  نے جاری کردہ اعلان میں کہا ہے کہ کووِڈ۔19 کے بڑھتے ہوئے کیسز  کے سدباب کے لئے  ریاست بھر کے تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار  سرکاری ملازمین کو 6 ستمبر تک ویکسین لگوانے یا پھر ہر ہفتے کورونا ٹیسٹ کروانے کا پابند کر دیا گیا ہے۔

کومو نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں  کے عملے کے پاس ویکسین لگوانے کے علاوہ اور کوئی ترجیح نہیں ہے۔ انہوں نے نجی سیکٹر  کے آجرین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ    ویکسین لگوانے کے لئے ملازمین   اور گاہکوں کی بھی  حوصلہ افزائی کریں۔

نیو یارک  بلدیہ مئیر بِل ڈی بلاسیو نے بھی 24 جولائی کو جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ شہر بھر میں اساتذہ اور پولیس اہلکار سمیت بلدیہ کے 3 لاکھ 40 ہزار ملازمین 13 ستمبر  تک  ویکسین لگوانے  کے اور ویکسین نہ لگوانے والے ہر ہفتے ٹیسٹ کروانے کے پابند ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں