ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنگلات کی آگ جاری ہونے والے علاقے آفت زدہ مقامات قرار، صدر ایردوان

انطالیہ ، معلا، مرسن، ادانہ اور عثمانیہ میں  جنگلات کی آگ سے متاثرہ مقامات کو ’’معمول کی زندگی کو متاثر کرنے والے آفت زدہ علاقے‘‘ علاقے قرار دے دیا گیا ۔

صدر رجب طیب ایردوان نے سماجی رابطو ں کے پیج پر  لکھا ہے کہ ’’ ہم نے جنگلات کی آگ سے متاثرہ علاقوں کو ’’معمول کی زندگی کو متاثر کرنے والے آفت زدہ علاقے ‘‘ قرار دے دیا ہے، ہم قوم کے  زخموں کو مندمل کرنے، نقصانات کا ازالہ کرنے اور وسائل کو پہلے سے  زیادہ بہتر سطح تک لانے کے  لیے ہر لازمی قدم کو اٹھانے کے عمل کو جاری رکھیں گے۔‘‘

جناب ِ صدر نے اپنے پیغام میں گراف کے ذریعے آتشزدگی کے شکار رعلاقوں  کے نقشے سمیت  آفت زدہ علاقوں کی نشاندہی بھی کی ہے۔

جس کے مطابق انطالیہ میں مناوگات، آکسیکی، الانیہ، گیون دوعموش اور غازی پاشا  علاقو ں، معلا میں؛ مارمرس، بودرم، میلاس، کھوئے جئیز ، مرسن ار ادانہ کے  بھی متعدد علاقوں کو آفت زدہ علاقہ اعلان کیا گیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں