ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دنیا بھر میں وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی ڈیلٹا ویرینٹ کے باعث آئی ہے، ڈبلیو ایچ او

صحت کی عالمی تنظیم  کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس ادہانوم  نے دنیا   بھر میں کورونا  واقعات میں دوبارہ سے تیزی آنے   کا ذکر کرتے  ہوئے کہا کہ یہ اضافہ ڈیلٹا  ویرینٹ سے تعلق رکھتا ہے۔

گیبرے سوس نے  عالمی ادارہ صحت کے  مرکزی دفتر سے ویڈیو کانفرس کے ذریعے  پریس کانفرس میں بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے   تقریباً 40 لاکھ نئے کیسسز  رپورٹ ہوئے تھے اور مجموعی  متاثرین کی تعداد 2 ہفتوں کے اندر  200 ملین سے تجاوز کر سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈبلیو ایچ او کے چھ میں سے پانچ علاقوں میں انفیکشن پچھلے چار ہفتوں کے دوران 80 فیصد، یا تقریبا دوگنا ہو ا ہے۔ افریقہ میں اسی عرصے کے دوران اموات میں 80 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس میں سے بیشتر اضافہ انتہائی وبائی ڈیلٹا قسم کی وجہ سے ہے، جو کہ اب کم از کم 132 ممالک میں دیکھا جا چکا ہے۔

گیبرسوسس کا کہناتھا کہہ ڈبلیو ایچ او نے کوویڈ 19 کے پہلے دن سے ہی خبردار کیا تھاکہ وائرس تغیرات کے دور سے گزرتا رہے گا۔ یہ بتاتے ہوئے کہ اب تک وائرس کی 4 مختلف حالتوں کا تعین ہوا ، گیبرے سوس نے خبردار کیا کہ وبا پھیلتے ہی مزید مختلف حالتیں سامنے آئیں گی۔

.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں