ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مصراطہ۔سیرتہ شاہراہ کھلنے کا خیر مقدم کرتے ہیں:حکومت ترکی

ترکی نے طویل عرصے سے بند مصراطہ۔سیرتہ ساحلی گزرگاہ کھلنے کا خیر مقدم کیا ہے۔

 امور خارجہ کے مطابق،وزیراعظم کونسل،وزیراعظم محمد عبدالحمید دبیہیہ کے زیر قیادت قومی اتحاد اور اقوام متحدہ کے  لیبیا مشن سمیت 5جمع 5 مشترکہ عسکری کمیشن کی اس سلسلے میں کوششوں کو ترکی سراہتا ہے۔

بیان میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ یہ اقدام لیبیائی عوام  کواپنی روزمرہ کے معمولات زندگی کو سہل بنانے ، ملکی استحکام  اور امن و امان کو بحال کرنے میں مدد دے گا۔

بیان میں مزیس کہا گیا کہ ترکی،جنگ بندی کی  پابندی،سیاسی پیش رفت کے دوام اور مستقبل میں انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں لیبیائی عوام اور حکومت کی مدد کرتا رہے گا۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں