ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جاپان: عدالت نے سُپر مارکیٹ کو سزا سنا دی، متاثرہ گاہک کو ہرجانہ ادا کیا جائے

جاپان کی ایک سُپر مارکیٹ، سبزیوں پھلوں کے حصے سے خریداری کرتے ہوئے پاوں پھسلنے  کی وجہ سے گرنے والے گاہک کو 21 ملین ین تقریباً ایک لاکھ 90 ہزار ڈالر ہرجانہ ادا کرے گی۔

اطلاع کے مطابق جاپان کے دارالحکومت  ٹوکیو کے جنوب مشرق میں واقع صوبے کاناگاوا کی ایک سُپر مارکیٹ کے سبزیوں پھلوں کے حصے سے سلاد خریدتے ہوئے ایک 60 سالہ گاہک پھِسل کر گِر گیا۔

متاثرہ گاہک نے زمین گیلی ہونے کے دعوے کے ساتھ سُپر مارکیٹ پر ہرجانے کا مقدمہ کر دیا۔

ٹوکیو ضلعی عدالت میں دائر کروایا گیا مقدمہ 5 سال تک جاری رہا۔

مقدمے کی آخری پیشی میں فیصلہ سناتے ہوئے ججوں کے پینل کے سربراہ یوکیو شینادا نے کہا ہے کہ سلاد کے پتوں سے ٹپکنے والے پانی کی وجہ سے زمین گیلی تھی اور مارکیٹ کی انتظامیہ نے اس سے باخبر ہونے کے باوجود ضروری کاروائی نہیں کی۔

عدالت نے سُپر مارکیٹ کو،گیلی زمین کی وجہ سے پھِسل کر گرنے اور پاوں میں موچ کے سبب ذریعہ آمدنی سے محروم ہونے والے گاہک کو 21 ملین ین تقریباً ایک لاکھ 90 ہزار ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم سنایا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں