ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جاپان میں 6 کی شدت سے زلزلہ

جاپان کے مشرقی صوبے ‘ایباراکی’ کے کھُلے سمندر میں 6 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

جاپان محکمہ موسمیات کے مطابق ٹوکیو کے شمال مشرق میں بحرالکاہل کے ساحل پر واقع صوبے ایباراکی کے کھُلے پانیوں میں مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 33 منٹ پر زلزلہ آیا ، زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 40 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کے جھٹکے ٹوکیو اور اطراف کے دیگر صوبوں میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔

جاپان محکمہ موسمیات نے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ نہیں دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں