ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آذربائیجان سے تیسری فائر بریگیڈ ٹیم ترکی کے لئے روانہ ہو گئی

آذربائیجان نے جنگل کی آگ پر قابو پانے کے لئے تیسری فائر بریگیڈ ٹیم ترکی بھیج دی ہے۔

آذربائیجان کی وزارت برائے ہنگامی حالات سے 40 فائر بریگیڈ گاڑیاں اور 150 فائر فائٹروں کا عملہ  زمینی راستے سے ترکی کے لئے روانہ کر دیا گیا ہے۔

آگ بجھانے کے کاموں میں شامل آذربائیجان کا ایمفیبین طیارہ بھی ایک روزہ کنٹرول کے بعد واپس ترکی پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ آذرابائیجان اس سے قبل بھی 320 عملے، 53 فائر بریگیڈ گاڑیوں اور ایک ہیلی کاپٹر کو ترکی بھیج چکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں