ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بیروت دھماکوں کا سال مکمل، متاثرین کےحکومت مخالف مظاہرے

لبنان میں بیروت دھماکوں کو ایک سال مکمل ہو نے پر متاثرین نے حکومت کے خلاف مظاہرے کئے، افسوس ناک واقعے میں 218 افراد جاں بحق اور سات ہزار 5 سو زخمی ہوئے تھے۔

دارالحکومت بیروت میں دھماکوں کے متاثرین نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا، مظاہرین نے لبنانی پرچموں کے علاوہ جاں بحق ہونے والے رشتے داروں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔

 پولیس نے احتجاج کرنے والوں پر آنسو گیس کے گولے پھینکے اور ربڑ کی گولیاں چلائیں، جھڑپوں میں کئی افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

گزشتہ سال بیروت کے ساحل پر ہونے والے دھماکوں میں 218 افراد جاں بحق اور سات ہزار 5 سو افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ اربوں ڈالر کی جائیدادیں برباد ہو گئی تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں