ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلسطین کا سلوواکیہ کےالقدس  میں ایک ثقافتی ادارہ قائم کرنے کے منصوبے پر اعتراض

فلسطین نے سلوواکیہ کےالقدس  میں ایک ثقافتی ادارہ قائم کرنے کے منصوبے پر اعتراض کیا۔

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی WAFA کی خبر کے مطابق فلسطین کے نائب وزیر خارجہ امیل کاڈو نے سلوواک کی وزارت خارجہ اور یورپی امور کے پولیٹیکل ڈائریکٹر  اور سفیر رومن بوجیک سے ٹیلی  فون پر بات چیت  کی ہے۔

بات چیت کے دوران کاڈو نےکہا کہ فلسطینی انتظامیہ نے سلوواک کے وزیر خارجہ کے اس   بیان جس میں انہوں نے  القدس میں  ایک ثقافتی  ادارہ کھولنے  کا اظہار کیا ہے کو مسترد کردیا ہے۔

انہون نے کہا کہ یہ فیصلہ بین الاقوامی قانون ، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور  القدس کے بارے میں یورپی یونین کی پوزیشن کے خلاف ہے۔ انہوں نے اس طرف توجہ دلائی کہ اس فیصلے سے  اسرائیل کو مقبوضہ بیت المقدس کو الحاق اور یہودی بنانے کے اپنے منصوبے پر عمل درآمد کی ترغیب  ملے گی۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 1980 میں منظور کی گئی قرارداد 478 کے ساتھ اسرائیل کے الحاق اور دارالحکومت کے اعلان کو کالعدم قرار دیا اور  القدس  میں سفارتی مشن قائم کرنے سے گریز کرنے کے احکامات جاری کررکھے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں