ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسپین سفارت خانے کی ٹویٹ : خاتون پائلٹ فائر فائٹر اور صبیحہ گیوک چین کی تصویر ایک ساتھ

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں اسپین کے سفارت خانے نے ترکی میں جنگلاتی آگ  پر قابو پانے میں مدد کے لئے آنے والی خاتون پائلٹ فائر فائٹر کی تصویر کو عالمی شہرت یافتہ ترک جنگی پائلٹ صبیحہ گیوک چین کی تصویر کے ساتھ شئیر کیا ہے۔

اسپین سفارت خانے کے ٹویٹر پیج سے مذکورہ تصویر کو "اسپین ترکی کے ساتھ ہے” کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹویٹ کیا گیا ہے۔

تصویر کے ساتھ کمنٹ میں کہا گیا ہے کہ "لاکھوں کی رہبری کرنے والی خاتوں پائلٹ کے لئے احترام کے ساتھ، وہ کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے، اسے ایک دنیا جانتی ہے”۔

اسپین کے سفارت خانے نے دوسری ٹویٹ میں جنگل کی آگ بجھانے کے لئے ترکی آنے والی خاتون پائلٹ فائر فائٹر کی تصویر شئیر کی ہے۔

تصویر کے ساتھ کمنٹ میں کہا گیا ہے کہ ” اپنی بہادر پائلٹ فائر فائٹر ، فائر فائٹر ٹیم اور  عملے کے لئے احترام کے ساتھ۔، ہمیں تم پر فخر ہے”۔

ٹویٹ میں یورپی یونین، اسپین اور ترکی کے پرچموں کو بھی جگہ دی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں