ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی، فٹ بال میچوں کے دوران تماشائیوں کے لیے نئے عمل درآمد کا اعلان

ترکی فٹ بال فیڈریشن نے  میچوں کے دوران اسٹیدیم  میں میچ دیکھنے  سے متعلق  فیصلو ں کا اعلان کیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق  کورونا ویکسین لگوانے والے افراد   آخری ویکسین لگوانے کے 14 بعد  سے  اسٹیڈیم  میں داخل ہو سکیں گے۔

علاوہ ازیں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے  نجات پانے والے افراد  تنہائی کی مدت کو پورا کرنے سے لیکر  180 دنوں تک  اسٹیڈیم میں  تماشائی کی حیثیت سے داخل ہونے کے حق کے مالک ہوں گے۔

فیڈریشن نے عمر کی حد بندی کے حوالے سے بھی تدابیر اختیار کی ہیں۔

وزارتِ صحت کے  تازہ عمل درآمد کے دائرہ کار میں کووڈ ٹیسٹ  نہ کرانے والے 12 سال سے کم عمر کے بچے  میچ دیکھنے نہیں جا سکیں گے۔

2021۔2022 سیزن میں مہمان ٹیم   کے طرفداروں کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کا حق حاصل نہ ہو گا۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں