ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جاپان میں کورونا مریض کو 120 استپالوں نے داخل کرنےسے معذرت کر لی

جاپان میں کورونا سے حالت نازک ہونے والے ایک مریض کو  ’’اسپتال میں خالی بستر باقی نہ بچنے  کے جواز میں تقریباً 120 اسپتالوں نے  داخل کرنے سے انکار کر دیا گیا۔

سرکاری  نشریاتی ادارے این ایچ کے کی خبر   کے مطابق ٹوکیو   میٹروپولیٹن میں مقیم  ایک 50 سالہ شخص رواں ماہ کے اوائل میں کورونا کا شکار ہوا۔ گھر میں علاج معالجہ جاری ہونے والے مریض کو سانس لینے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

5 گھنٹوں تک حفظان صحت کے عملے کی  سر توڑ کوششوں کے باوجود مریض کے لیے کسی بھی اسپتال میں خالی بستر نہ مل سکا۔

مریض کو بالا آخر ٹوکیو میں نپون میڈیکل کالج کے اسپتال میں زیر علاج لیا جا سکا گیا۔

ملک میں کورونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد شعبہ صحت کو خدشات سے دو چار کر رہی ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں