ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہ ملائیشیا نے وزیراعظم یاسین کا استعفی قبول کر لیا،سیاسی بحران کا امکان

ملائیشیا کے شاہ نے وزیراعظم محی الدین یاسین کا استعفی قبول کر لیا ہے۔

خبر کے مطابق، ملائیشیا کا حکمران اتحاد اپنی  اکثریت کھو بیٹھا ہے جس کی وجہ سے وزیراعظم محی الدین یاسین نے استعفی دیا ہے۔

دوسری جانب ملائیشیا کا اگلا وزیراعظم کون ہوگا اس بارے میں بھی غیریقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

محی الدین یاسین کا 17 ماہ پر محیط دورے اقتدار اس وقت ختم ہو گیا جب ملائیشیا کو معاشی بدحالی اور کورونا کی بگڑی صورتحال کا سامنا ہے۔

اگلی حکومت کسی کی ہو گی یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا، یہ ملائشیا کے بادشاہ سلطان عبداللہ پر منحصر ہے کہ وہ وبا کے دوران انتخابات کا اعلان کرتے ہیں یا کوئی اور آئینی راستہ اختیار کریں گے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں