ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

طالبان کی پیش قدمی کے بعد کابل کی صورتِ حال

طالبان کے جنگجو افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے ہیں۔ اتوار کی صبح کابل میں جنگجوؤں کے داخلے کی خبر کے بعد ہی شہر کی صورتِ حال بہت کشیدہ رہی۔ سڑکوں پر سناٹا رہا اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہ ہونے کے برابر رہی۔ کابل کی سیکیورٹی صورتِ حال کے پیشِ نظر امریکہ کے سفارت خانے پر فوجی ہیلی کاپٹروں کی پروازوں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امریکہ کے سفارتی عملے کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے منتقل کیا گیا ہے۔ افغان حکام نے کہا ہے کہ طالبان سے عبوری حکومت کے قیام کے سلسلے میں مذاکرات جاری ہیں اور پرامن طریقے سے انتقالِ اقتدار کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ دوسری جانب افغان صدر اشرف غنی اپنے نائب امر اللہ صالح سمیت ملک چھوڑ کر جا چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں