ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نائجیریا، حج کی سعادت سے واپس لوٹنے والے قافلے پر دہشت گرد حملہ

ترکی نے نائجیریا میں فریضہ حج کی اائیگی کے بعد وطن لوٹنے والے قافلے پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت  کی ہے۔

دفتر خارجہ نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ نائجیرین صوبے پلاٹو میں 14 اگست کے روز  سعودی عرب سے لوٹنے والے حاجیوں کے قافلے پر  حملے میں درجنوں افراد کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع  نے ہمیں دلی صدمہ پہنچایا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہم اس مذموم حملے کی  سختی سے مذمت کرتے ہیں، اس دوران اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی فی الفور شفا یابی کے   دعا گو ہیں،  ہم لواحقین اور نائجیرین عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور ان سے دلی طور پر اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ 14 اگست کو پلاٹو صوبے میں ایک مسافر بس پر مسلح حملے میں 22 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے تھے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں