ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہیٹی میں زلزلہ،ہلاک شدگان کی تعداد 2189 ہو گئی

ہیٹی میں امدادی کارکنوں نے مزید لاشوں کو ملبے کے نیچے سے نکالا ہےجس کے سبب ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 2189 ہو چکی ہے۔

خبر کے مطابق، ملک میں ہفتہ 14 اگست کی صبح 7.2 کی شدت کا طاقتور زلزلہ آیا تھا۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ  زلزلے سے متاثرہ بعض علاقوں میں لوگوں کو امدادی اشیاء کی شدید ضرورت ہے۔

زلزلے کے بعد گریس نامی سمندری طوفان کے سبب تیز بارشوں اور سیلاب نے امدادی کاموں کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔

ہیٹی میں 2010ء میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں دو لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں