ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

طیارے سے گرتے افغان: اسکینڈل ٹی شرٹیں

افغانستان کے دارالحکومت کابل سے انخلاء کے  دوران امریکی طیارے سے لپٹ کر ملک سے فرار ہونے کی کوشش میں طیارے سے گرنے والے افغان باشندوں کی تصویر والی ٹی شرٹیں بنائی گئی ہیں۔

یہ اسکینڈل ٹی شرٹیں ایک امریکی انٹر نیٹ سائٹ سے فروخت کی جا رہی ہیں۔

ٹی شرٹوں کے اوپر طیارے سے گر کے ہلاک ہونے والے افغانوں کی تصویر اور "کابل سکائی ڈائیونگ کلب” کے الفاظ کے ساتھ اس المیے کا تمسخر اڑایا گیا ہے۔

طیارے سے گرتے انسانوں کی تصویر والی ٹی شرٹیں مختلف ماڈلوں اور رنگوں میں فروخت ہو رہی ہیں۔ ٹی شرٹوں کی اوسطاً قیمت 22 ڈالر ہے۔

یاد رہے کہ کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد امریکی طیارے سے لپٹ کر ملک سے فرار ہونے کے کوشش میں افغان شہری کئی میٹر کی بلندی سے گر کر ہلاک ہو گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں