ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے بروقت امداد و کاروائی انتہائی اہم ہے، صدرِ پاکستان

صدر ِ پاکستام عارف علوی کا کہنا ہے کہ قدرتی آفات کے متاثرین کی موثر طریقے سے امداد لازم وملزوم ہے۔

انہوں نے  بیماریوں کی روک تھام کے لئے مربوط نیٹ ورک تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی طبی امداد کی بروقت فراہمی 59 فیصد جانیں بچانے میں مدد دے سکتی ہے۔

صدر نے بتایا کہ ا سکولوں اور کالجوں میں طلباء کو بھی اس موضوع پر تربیت فراہم کرنا بارآور ثابت ہوسکتا ہے۔

 انجمن ہلال احمر پاکستان کی مینجنگ باڈی کے اجلاس  کے دوران چیئرمین ہلال احمر پاکستان ابرارالحق نے  حادثات  اور آفات کے دوران انسانیت کی خدمت میں ہلال احمر پاکستان کے کردار کے بارے میں بریفنگ دی ۔

اجلاس میں قدرتی آفات کے متاثرین کو فوری مدد کی فراہمی کے سلسلے میں تنظیم کو مضبوط بنانے کے لئے مختلف تجاویز پیش کی گئیں ۔ اس موقع پر صدر مملکت نے ہلال احمر ، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، شعبہ صحت اور دیگر سرکاری اداروں کے درمیان بہتر راوبط قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ناگہانی آفات کی صورت میں بروقت اور موثر اقدامات کئے جاسکیں ۔

انہوں نے ہلال احمر پر زور دیا کہ وہ ضرورت مندوں کے لئے خون کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے عطیہ مہم کی قیادت کرے ۔صدر مملکت نے ملک میں نوجوانوں کی ترقی کے لئے انجمن ہلال احمر پاکستان اور وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام مابین تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں