ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مردم شماری نتائج، سندھ حکومت کا پارلیمنٹ سے دوبارہ رجوع کرنے کا فیصلہ

 کراچی: سندھ حکومت نے مردم شماری نتائج کو ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے  وزیراعلیٰ سندھ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت کے مردم شماری نتائج پر اعتراضات کے سبب صوبے میں بلدیاتی حلقہ بندیاں اور بلدیاتی الیکشن زیر التواء ہیں، سندھ حکومت نے مردم شماری نتائج کے خلاف رواں سال مئی میں پارلیمنٹ کو ریفرنس بھیجا تھا تاہم تین ماہ گزرنے کے باوجود سندھ حکومت کے ریفرنس پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نہیں بلایاگیا، اب وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ مردم شماری سے متعلق مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے پر ایک اور خط اسپیکر قومی اسمبلی کو لکھیں گے۔

سندھ حکومت کے ذرائع کے مطابق آئین پاکستان کی شق 154کے تحت صوبائی حکومت مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کو پارلیمان میں چیلنج کرسکتی ہے، اسی لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کے لیے سندھ حکومت کا دوسرا خط رواں ہفتے چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی کو ارسال کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ سندھ کابینہ نے الیکشن کمیشن کی مجوزہ بلدیاتی حلقہ بندیوں پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں