ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کیلووییا آتش فشاں میں 140 زلزلے

ہوائی کے کیلووییا آتش فشاں پہاڑ میں کثیر تعداد میں زلزلوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

ہوائی آتش فشاں مانیٹرنگ ہوم کے جاری کردہ بیان کے مطابق زلزلوں کا سلسلہ رات کے وقت شروع ہوا اور صبح تک جاری رہا لیکن پہاڑ میں کوئی آتش فشانی دھماکہ نہیں ہوا۔

زلزلوں کی تعداد 140 تھی اور سب سے بڑے زلزلے کی شدت 3.3  ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلوں میں سے زیادہ تر جھٹکے ایک درجے سے کم شدت کے تھے۔

زلزلوں کے دوران پہاڑ کی سطح پر تبدیلیوں کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔ ماہرین ارضیات کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں آتش فشانی لاوے کے پہاڑ کی جنوبی سمت میں حرکت کرنے کی عکاسی کرتی ہیں۔

مانیٹرنگ ہوم نے وارننگ لیول کو "کنٹرول” سے بڑھا کر ” ہوشیار” کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ کیلووییا دنیا کے فعال ترین آتش فشانوں میں سے ایک ہے اور اس میں 1983 سے دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں