ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 27.08.2021

۔۔۔لے موند: فرانس کے وزیر اعظم جین کاسٹیکس نے کہا ہے  فرانس جمعے کی شام تک افغانستان سے انخلاء مکمل کر لے گا۔

 

۔۔۔ لے فگارو: فرانس میں حالیہ 24 گھنٹوں میں کووِڈ۔19 کی وجہ سے 110 افراد ہلاک ہو گئے اور  2 ہزار 261 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرِ علاج ہیں۔

 

۔۔۔ فرانس 24: چیمپئینز  کی کرہّ اندازی  میں پیرس سینٹ گرمین ڈیتھ گروپ میں ، فرانس کا نمائندہ اے گروپ میں مانچسٹر سٹی ، آر بی لیپزگ اور کلب برگ  کے مقابل آئے گا۔

 

۔۔۔ الدستور: اردن نے افغانستان میں دہشت گردی کے حملوں کی مذمت کی ہے۔

 

۔۔۔ القدس العربی: امریکہ کے صدر جوبائڈن نے کابل حملوں کے ذمہ داروں کو دھمکی دی ہےکہ ، "ہم آپ کا پیچھا کریں گے  اور اس کا بدلہ چکوائیں گے”۔

 

۔۔۔ الریا القطریا: قطر نے کابل ائیر پورٹ پر حملوں کی مذمت کی اور ہلاک ہونے والوں کے لئے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

 

۔۔۔ بلڈ:افغانستان میں دھماکوں کے نتیجے میں 13 امریکی فوجی ہلاک، صدر جو بائڈن کی دھمکی "ہم آپ کا شکار کریں گے”۔

 

۔۔۔اشپیگل:افغانستان میں دھماکے کے بعد امریکی پرچم سرنگوں کر دیا گیا۔

 

۔۔۔ ہینڈلز بلاٹ: یورپی مرکزی بینک نے کہا ہے کہ یورو زون درمیانی مدت کے افراطِ زر کا شکار ہو سکتا ہے۔

 

۔۔۔ آر بی کے: روس وزارت صحت نے روس کی پانچویں کورونا وائرس  ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی۔

 

۔۔۔ کامرسینٹ: قزاقستان کی ایک فوجی یونٹ میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 90 زخمی ہو گئے۔

 

۔۔۔ آر ٹی: روس کے جمہوریہ باشکورٹوسٹان  میں ایک گاوں  جل گیا، بزدیاکسکی  کے علاقے میں آگ کھیتوں سے گھروں تک پہنچ گئی۔

 

۔۔۔ الپائس : اسپین جمعے تک افغانستان سے انخلاء مکمل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

 

۔۔۔ الموندو: امریکہ، کابل ائیر پورٹ  پر قتل عام کے بعد، داعش کی طرف سے مزید حملوں کے مقابل تیاریاں کر رہا ہے۔

 

۔۔۔ ٹیلے سُر: کیوبا  تقریباً 12.9  ملین کورونا ویکسین لگا چکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں