ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ناروے نے خودکار الیکٹرک بحری جہاز تیار کر لیا

ناروے میں دنیا کا پہلا الیکٹرک بحری جہاز تیار کیا گیا ہے۔

بغیر عملے کے اور بجلی سے چلنے والا یہ بحری جہاز شرائط موافق رہنے کی صورت میں اپنا پہلا سفر رواں سال  میں اور ناروے کی دو بندرگاہوں کے درمیان کرے گا۔

ساحل  پر قائم تین مختلف ڈیٹا کنٹرول مراکز جہاز کی نقل و حرکت کا جائزہ لیں گے۔

 صفر کاربن اخراج کے ساتھ یہ بحری جہاز ہوا کو بالکل آلودہ نہیں کرے گا۔

جہاز کے بندرگاہ پر آنے، لنگر ڈالنے،  سامان لادنے  اور اتارنے کا کام فی الحال انسان کریں گے لیکن کرینوں اور لوڈ مشینوں کے خودکار ہونے کے بعد یہ کام بھی آٹومیٹک شکل میں کیا جائے گا۔

جہاز کو گذشتہ سال سمندر میں اتارا جانا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اس فیصلے کو رواں سال تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں