ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اعتقادی  سیاحت  کے مراکز آقدامار جزیرے کے کلیسے میں 9 ستمبر کو مذہبی تقریب منعقد ہوگی

اعتقادی  سیاحت   کے مراکز میں سے  وان جھیل کے جزیرے  آقدامار  میں واقع کلیسے   میں 9 ستمبر بروز اتوار مذہبی تقریب منعقد ہوگی۔

وزارت ثقافت و سیاحت کی خصوصی اجازت سے سال میں ایک بار کی جانے والی سروس کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ آقدامار چرچ میں  یہ تقریب 95 سال کے بعد پہلی بار 2010 میں منعقد ہوئی تھی۔

اس تقریب جس میں  گزشتہ  سالوں سیکڑوں افراد نے شرکت کی تھی ، اس سال نئی قسم کے کورونا وائرس (کوویڈ 19) اقدامات کے حصے کے طور پر محدود تعداد میں زائرین کی شرکت کے ساتھ منعقد کی جائے گی۔

زائرین ، جنہیں 5 ستمبر کو گیواش اور ایدرمت نامی کشتیوں پر سوار کیا جائے گا کا ٹمپریچر نوٹ کرنے کے بعد  تقریب میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے گی۔  

آقدامار جزیرہ  پر  جسے واسپورکان بادشاہ گیگک اول نے 915-921 میں تعمیر کروایا تھا ، آرمینیوں کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے ، مذہبی تقریب کے دوران زائرین کے لیے بند کر دیا جائے گا تاہم بعد میں  سیاح بڑے پیمانے پر اس جزیرے کی سیر کرسکیں  گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں