اسرائیل کی ایک سخت حفاظتی جیل سے چھ فلسطینی قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے KNA کے مطابق، ان کا تعلق ایک جنگجو گروہ سے ہے جو کہ دس میٹر طویل سرنگ کھود کر وہاں سے فرار ہو گئے۔
بتایا گیا ہے کہ فرار ہونے والوں میں سے پانچ اسلامی جہاد نامی تحریک کے رکن ہیں جبکہ ایک فتح پارٹی سے وابستہ ایک جنگجوگروپ کا سابق کمانڈر ہے۔
یہ واقعہ شمالی اسرائیل میں واقع گلباؤ نامی جیل میں رونما ہوا، جس کے بعد علاقے میں تلاشی کےلیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔