معلوم ہوا ہے کہ حشد الشعبی تنظیم کے اہم کمانڈروں میں شامل آصف حسن کریم عراقی شہر بابیل میں ہوئے کار بم دھماکے میں مارا گیا۔
مقامی پولیس ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے۔
پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس حملے میں اس کے دو ساتھی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ واقعہ الاویسات نامی علاقے میں پیش آیا جو کہ مکمل طور پر حشد الشعبی کے زیر کنٹرول ہے ۔