امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کرتے ہوئے چار افراد کو ہلاک کر دیا ہے جو کہ سابق فوجی تھا۔
ہلاک شدگان میں تین ماہ کا ایک بچہ اور اس کی ماں بھی شامل ہے جبکہ 11 سالہ لڑکی اس حملے میں زخمی بھی ہوئی ہے۔
خبر کے مطابق،پولک کاونٹی کے ایک پولیس اہلکار گریڈی جڈ نے بتایا کہ ریلے نامی حملہ آور نے جسم پر ذرہ پہنی ہوئی تھی۔
گزشتہ روز رونما ہونے والے اس واقعے میں جب پولیس نے مداخلت کی تو حملہ آور نے پولیس اہلکاروں پر بھی فائرنگ کر دی تاہم، جوابی فائرنگ میں حملہ آور زخمی ہو گیا اور اس نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
حملہ آور عراق اور افغانستان میں فوجی آپریشن میں شامل رہا تھا جس کا دماغی توازن خراب بتایا جاتا ہے۔