متحدہ امریکہ نے افغانستان سے 30 اگست کو مکمل طور پر انخلا کے بعد پہلی بار ایک خاندان کو افغانستان سے انخلا کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔
امریکی پریس کی امریکی حکام کے حوالے سے خبر کے مطابق امریکہ کی مدد سے ایک امریکی شہری اور اس کے بچوں کو خشکی کے راستے افغانستان کے ایک ہمسایہ ملک تک پہنچایا گیا۔
مذکورہ افراد کا بری سرحدوں پر امریکی سفارتخانے کے ملازمین کی جانب سے خیر مقدم کیے جانے کا اظہار کرنے والے امریکی افسر نے سیکیورٹی خدشات کے پیش ِ نظر کس ملک تک پہنچنے کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔