جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا ہے کہ افغان طالبان سے مذاکرات کیے جانا چاہییں۔
چانسلر میرکل نے کہا کہ جرمنی کے لیے کام کرنے والے افغانوں کو افغانستان سے نکالنے کی خاطر جنگجوؤں سے بات چیت ضروری ہے۔
انہوں نے کابل ہوائی اڈے کے دوبارہ فعال ہونے کو ایک اچھا اشارہ قرار دیا ہے۔
طالبان جنگجو جلد ہی نئی حکومت تشکیل دینے والے ہیں۔
عالمی برداری کے اصرار پر طالبان نے کہا ہے کہ وہ ایک ایسی کثیر النسلی حکومت تشکیل دیں گے، جس میں تمام افغان عوام کی نمائندگی ممکن ہو سکے گی