ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انڈونیشیا کی جیل میں آگ لگ گئی،41 قیدی ہلاک

انڈونیشیاکی جیل میں آگ لگنے سے 41 قیدی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

خبر کے مطابق، جکارتہ پولیس نے بتایا کہ جکارتہ کے قریب واقع تانگیرانگ جیل میں آگ لگنے سے 41قیدی ہلاک ہوئے، 8ا فراد شدید زخمی اور 72معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

جیل میں آگ ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ سے لگی ہے ۔

 جیل میں آج صبح لگنے والی آگ پر فائر فائٹرز نے قابوپالیا ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ جب آگ لگی اس وقت زیادہ تر قیدی سو رہے تھے۔

آگ سے متاثرہ جیل کے 40 قیدیوں کی گنجائش والے بلاک میں 120 قیدی رکھے گئے تھے۔

اس بلاک میں منشیات سے متعلق جرائم کی سزا کاٹنے والے قیدیوں کو رکھا جاتا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں