ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی سے تعلقات بحال کرنے کے لیے تیار ہیں:آرمینی وزیراعظم

آرمینی وزیر اعظم نکول پاسنیان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت  ترکی کے ساتھ  خشکی کے اور ٹرینوں کےر استے تعلقات بحال کرنے کےلیے تیار ہے۔

 پاشنیان نے  دارالحکومت یریوان  میں اس حوالے سے کہا کہ  امکان ہے کہ ترکی اور آرمینیا کے درمیان تعلقات بحال ہو جائیں، ہم ترکی کے ساتھ خشکی اور ٹرینوں کے ذریعے تمواصلاتی نظام بحال کرنے کےلیے تیار ہیں جن میں مزید وسعت کی بھی گنجائش ہے۔

 آرمینی وزیراعظم نے  کہا ہے روس اس سلسلے میں تعاون کےلیے راضی ہے جبکہ یورپی یونین،فرانس اور امریکہ بھی اس صورت حال  سے دلچسپی رکھتے ہیں۔ بھارت اور چین بھی اس بارے میں گرم جوشی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

 پاشنیان نے کہا کہ علاقے میں  شمال سے جنوب تک مواصلاتی راہداری کے قیام کےلیے ایران اور جارجیا کے ساتھ مذاکرات کافی مثبت رہے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں