ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نائن الیون: اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، امریکی صدر

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ سانحہ نائن الیون سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔

آج 11 ستمبر 2021ء کو سانحہ نائن الیون کو 20 سال مکمل ہوچکے ہیں جس پر امریکی صدر جوبائیڈن نے ویڈیو پیغام جاری کردیا ہے۔ صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ 11 ستمبر 2001ء کو 2 ہزار 977 لوگوں نے اپنی جانوں کو قربان کیا ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ سانحہ کے بعد آنے والوں دنوں میں ہم نے یہ دیکھا ہے کہ اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، اتحاد ہمیں اپنی شناخت کرواتا ہے کہ ہم کون ہیں۔

جوبائیڈن نے کہا کہ نائن الیون سانحے میں مارے جانے والوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ 11 ستمبر 2001ء کی صبح 4 مسافروں طیاروں نے امریکا میں تباہی مچادی تھی۔ ہائی جیکرز نے دو مسافروں طیاروں کو ہائی جیک کر کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی عمارت سے ٹکرا دیے تھے جس سے ٹریڈ سینٹر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

ہائی جیکرز نے تیسرا مسافر طیارہ محکمہ دفاع پینٹاگون کی عمارت پر گرا دیا تھا۔ جبکہ بتایا جاتا ہے کہ ہائی جیکرز چوتھا طیارہ امریکی پارلیمنٹ کی عمارت سے ٹکرانا چاہتے تھے تاہم طیارہ ریاست پینسلوینیا کے مغربی علاقے میں شینکسویل کے مقام پر گر کر تباہ ہوگیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں