ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی 18 سال بعد پاکستان آمد

اسلام آباد: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی 18 سال بعد پاکستان آمد ہوئی ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے آج اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی ہے۔ نیوزی لینڈ ٹیم ایک روز روم آئیسولیشن میں گزارے گی جبکہ ٹیم کی مقامی ہوٹل میں کورونا ٹیسٹنگ بھی کی جائے گی۔

بایئو سیکورٹی پروٹوکول کے مطابق کسی اجنبی کو مہمان ٹیم سے ملنے کی اجازت نہیں ہے۔ نیوزی لینڈ ٹیم کو ٹریننگ کی اجازت کورونا ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں ہوگی۔

پاک نیوزی لینڈ سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 17 ستمبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا 19 اور تیسرا 21 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیم کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی مقابلے بھی ہوں گے جو 25، 26 اور 29 ستمبر، یکم اور تین اکتوبر کو شیڈول ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں