ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کھلاڑیوں کا تحفظ سب سے اہم ہے: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا بیان

یوی ٹیم کے دورہ پاکستان کی یکطرفہ منسوخی کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔

اپنے بیان میں نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان سے بات چیت میں نیوزی لینڈ ٹیم کی دیکھ بھال پرشکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ سیریز نہ ہونے پر سب کو کتنا افسوس ہے اس بات کا مکمل اندازہ ہے لیکن کھلاڑیوں کی حفاظت کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتی ہوں۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے کھلاڑیوں کا تحفظ سب سے اہم ہے۔

واضح رہےکہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں